وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں آئندہ
آٹھ مارچ کو ہونے والی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن بھارتیہ جنتا
پارٹی (بی جے پی) کے حق میں آج مسلسل تیسرے دن اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس
میں ایک ریلی سے خطاب
کریں گے، جبکہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی
کے صدر لالو یادو ایس پی- کانگریس اتحاد کے حق میں تین انتخابی جلسوں سے
خطاب کریں گے۔آخری مرلے کی انتخابی مہم آج شام پانچ بجے ختم جائے گی۔اس سے پہلے مسٹر مودی روهنيا کے خوشی پور میں ریلی سے خطاب کریں گے۔